یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دو ارب ڈالر کی لاگت سے دوہزار بائیس میں مکمل ہوجائے گا۔

خیبرپختونخوا میں سُکی کنیاری میں بجلی کے منصوبے پرتعمیراتی کام جاری
23 مئی 2017 (15:07)
0

خیبرپختونخوا میں دریائے کنہار پر سُکی کنیاری میں بجلی کے منصوبے پرتعمیراتی کام جاری ہے۔یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دو ارب ڈالر کی لاگت سے دوہزار بائیس میں مکمل ہوجائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے آٹھ سو ستر میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے سی پیک کے تحت خیبرپختونخوا میں پن بجلی کے کئی منصوبے زیر تعمیر ہیں۔