ممنون حسین نے کہا ہے کہ سارک ملکوں کو علاقائی روابط کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

سارک کو علاقائی ترقی کے لئے مزید موثر پلیٹ فارم بنایا جاناچاہیے:صدر
23 مئی 2017 (14:27)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ سارک کو علاقائی ترقی کے لئے مزید موثر پلیٹ فارم بنایا جاناچاہیے ۔وہ منگل کے روز اسلام آباد میں سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین سیال سے گفتگو کررہے تھے۔ صدر نے کہاکہ سارک کے رکن ملکوں کو علاقائی روابط کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ تمام رکن ملکوں کو سارک تنظیم کو کام کے لئے موثر پلیٹ فارم بنانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات بھی مضبوط بنائے جانے چاہئیں۔ صدر ممنون حسین نے امجد حسین سیال کو تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین نوید اکر م چیمہ نے بھیمنگل کے روز اسلام آباد میں صدرممنون حسین سے ملاقات کی۔ چیئرمین نے صدر کو کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ صدر نے کہا کہ سول سروس کے امتحان میں اصلاحات سے متعلق فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تجاویز بہت اہم ہیں۔