دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر توجہ مرکوز کررہاہے۔

حکومت اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے علاقائی روابط پرتوجہ دے رہی ہے:نفیس ذکریا
23 مئی 2017 (14:21)
0

حکومت اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے علاقائی روابط پرتوجہ دے رہی ہے ۔یہ بات دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے پاکستان ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں بتائی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر توجہ مرکوز کررہاہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اسلامی اتحادی فوج کے قیام کامقصد دہشت گردی سے نمٹنا ہے ۔
نفیس زکریا نے کہاکہ اسلامی ملکوں کو بھی دہشت گردی کے مسئلے کاسامنا ہے جوعالمی مسئلہ ہے اوراس سے مل کرنمٹاجاناچاہیے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کاحل اورفلسطین کو آزاد ریاست کے طورپردیکھناچاہتا ہے ۔