ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ان کے مطالبات کی منظوری میں تاخیری ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

خیبرپختونخوا میں تین بڑے ہسپتالوں میں نوجوان ڈاکٹروں کی ہڑتال
23 مئی 2017 (14:06)
0

خیبرپختونخوا میں تین بڑے ہسپتالوں میںنوجوان ڈاکٹرز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے دی گئی کال پر آج ہڑتال کررہے ہیں۔ان ہسپتالوں میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال، خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس شامل ہیں۔ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ان کے مطالبات کی منظوری میں تاخیری ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔