اقوام متحدہ سے کشمیریوں کو خودارادیت کے حق کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیاگیا۔

واشنگٹن میں سینکڑوں کشمیری نژاد امریکیوں کی بڑی ریلی
23 مئی 2017 (13:35)
0

واشنگٹن میں سینکڑوں کشمیری نژاد امریکیوں نے ایک بڑی ریلی نکالی جس میں اقوام متحدہ سے کشمیریوں کو خودارادیت کے حق کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیاگیا۔وائٹ ہائوس کے سامنے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے عالمی رہنمائوں پر زودیا کہ وہ بھارت او ر پاکستان کو کشمیری قیادت کے ساتھ بامعنی مذاکرات شروع کرنے پر قائل کریں تاکہ کشمیر کے مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے دہشت کی نئی لہر شروع کررکھی ہے جس میں سینکڑوں نہتے مظاہرین کوشہید اور زخمی کیاگیا۔

اپنے خطاب میں محمد یٰسین ملک نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت کا نوٹس نہیں لے رہی۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ جنوبی ایشیاء کے امن واستحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کو حل کرے۔
کشمیری امریکن کونسل کے صدر ڈاکٹر امتیاز خان، ڈاکٹر غلام نبی فائی اور دوسرے متعدد کشمیری رہنمائوں نے ریلی سے خطاب کیا، جس میں انہوںنے کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کیا اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے ہٹ دھرمی پر مبنی رویے کی مذمت کی ۔