ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران کی مدد کے بغیر علاقائی استحکام حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

ایران بیلسٹک میزائل پروگرام جاری رکھے گا: حسن روحانی
23 مئی 2017 (13:14)
0

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ ایران بیلسٹک میزائل پروگرام جاری رکھے گا کیونکہ یہ صرف اور صرف دفاع کے لئے ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی مدد کے بغیر علاقائی استحکام حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
امریکی صدر کے بیان کہ ایران امریکہ اوراسرائیل کیلئے خطرہ ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہاکہ درحقیقت یہ ایران اوراس کے اتحادی ہیں جو دہشت گردی کیخلاف لڑ رہے ہیں۔