وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ صحافی برادری ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی میں مرکزی کردار ادا کررہی ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے: شہباز شریف
23 مئی 2017 (13:09)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کے نو منتخب عہدیداروں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ صحافی برادری ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی میں مرکزی کردار ادا کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان کے انتخابات صحافتی برادری کے ان پر اعتماد کا عکاس ہیں۔
وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کیا کہ پی ایف یو جے کے نو منتخب نمائندے اپنی برادری کو در پیش مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔