File Photo

پاکستان کی مانچسٹرمیں دھماکے کی شدید مذمت
23 مئی 2017 (11:30)
0

پاکستان نے مانچسٹرمیں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اورکئی افرادزخمی ہوئے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر ہے اور وہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اب تک مانچسٹرمیں مقیم کسی پاکستانی کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیںملی ۔تاہم انہوں نے کہاکہ ملک کے قونصل جنرل کواس سلسلے میں مکمل معلومات حاصل کرنے کو کہاگیاہے۔