File Photo

یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا حدیدہ کی بندرگاہ پر کوئی بھی حملہ روکنے کے عزم کا اظہار
23 مئی 2017 (09:27)
0

یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل اولدشیخ احمد نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی میں خلل ڈالنے کیلئے حدیدہ کی بندرگاہ پر کوئی بھی حملہ روکنے کاعزم ظاہر کیاہے۔

وہ صنعاء کے ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعدصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
اقوام متحدہ کے نمائندے نے یمن کے مرکزی بنک کی خودمختاری برقراررکھنے پربھی زوردیا تاکہ تنازع کے دونوں فریقوں کوتنخواہوں کی ادائیگی کی جاسکے۔
حدیدہ کی بندرگاہ اورصوبہ جویمن میں کھانے پینے کی سترفیصد اشیاء اورانسانی ہمدردی کی بنیاد پرامدادکی فراہمی کاداخلی راستہ ہے حوثیوں کے قبضے میں ہے۔