مختلف پیشوں سے وابستہ پاکستانی نوجوانوں کاپہلاکنونشن پیرس میں منعقد
23 مئی 2017 (09:08)
0

مختلف پیشوں سے وابستہ پاکستانی نوجوانوں اورطلباء کاپہلاکنونشن پیرس میں منعقد کیاگیا۔

فرانس میں پاکستان کے سفیرمعین الحق نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی نوجوان ملک کے حقیقی سفیرہیں۔
انہوں نے فرانس میں زیرتعلیم پاکستانی طلباء پرزوردیاکہ وہ علم اورنئی مہارتوں کے حصول کیلئے خود کومکمل طورپروقف کردیں۔