وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ سوات موٹروے اگلے سال مارچ تک مکمل ہوگا۔

file photo

حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے مربوط اقدامات کررہی ہے:خٹک
23 مئی 2017 (09:03)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے مربوط اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات سوات موٹروے کے دورے کے دوران کہی۔ انہوں نے کہاکہ سوات موٹروے اگلے سال مارچ تک مکمل ہوگا جس پر36ارب روپے لاگت آئے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سوات موٹروے کی تکمیل سے علاقے میں سیاحت ، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔