ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر توجہ مرکوز کررہاہے۔

file photo

حکومت اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے علاقائی روابط پرتوجہ دے رہی ہے:ذکریا
23 مئی 2017 (08:13)
0

حکومت اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے علاقائی روابط پرتوجہ دے رہی ہے۔ یہ بات دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے پاکستان ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں بتائی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر توجہ مرکوز کررہاہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اسلامی اتحادی فوج کے قیام کامقصد دہشت گردی سے نمٹنا ہے۔ 

نفیس زکریا نے کہاکہ اسلامی ملکوں کو بھی دہشت گردی کے مسئلے کاسامنا ہے جوعالمی مسئلہ ہے اوراس سے مل کرنمٹاجاناچاہیے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کاحل چاہتاہے اورفلسطین کو آزاد ریاست کے طورپردیکھناچاہتا ہے۔