file photo

ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا
23 مئی 2017 (07:30)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا۔

تاہم ہزارہ ،بنوں،ملتان، ڈیرہ غازی خان، قلات، کوئٹہ، ژوب، سکھر اورلاڑکانہ ڈویژنوں، بالائی فاٹا،کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرد آلودہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
منگل کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباداورکوئٹہ انیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہوراورکراچی پچیس
پشاور تئیس
گلگت پندرہ
مری تیرہ
اورمظفرآباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ