file photo

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں گرانقدرقربانیاں دی ہیں:مصدق
23 مئی 2017 (07:25)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ عرب، اسلامی ملکوں اور امریکہ کے سربراہ اجلاس میں عالمی رہنمائوں نے دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کیلئے اسلامی اتحادی فوج ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں گرانقدرقربانیاں دی ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو قومی اور عالمی امور پر متنازع بیانات دینے سے گریزکرناچاہیے۔
مصدق ملک نے تحریک انصاف کے رہنمائوں پرزوردیاکہ وہ سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے سے گریزکریں۔