file photo

وزیراعظم نے اقتصادی راہداری سمیت مختلف منصوبوں کا آغاز کرکے ملک کیلئے نئی منزل کاتعین کردیا:مرتضیٰ
23 مئی 2017 (07:14)
0

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرمرتضیٰ جاویدعباسی نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت مختلف بڑے منصوبوں کا آغاز کرکے ملک کیلئے ایک نئی منزل کاتعین کردیاہے۔

کوہاٹ کے قریب Surgul گائوں میں سوئی گیس کے منصوبے کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے کئے گئے تمام وعدے من وعن پورے کئے جارہے ہیں۔