File Photo

پاکستان مقبوضہ کشمیرکے عوام کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا: راجہ ظفرالحق
23 مئی 2017 (07:08)
0

سینیٹ میں قائدایوان راجہ ظفرالحق نے کہاہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرکے عوام کی اخلاقی ،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وہ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں شہیدکشمیری رہنمائوں مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

راجہ ظفرالحق نے کہاکہ بھارت جارحیت اوربربریت کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کونہیں دباسکتا۔
قائدایوان نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنے جرائم کااعتراف کیا ،وہ دہشت گرداوربے گناہ لوگوں کاقاتل ہے اوراسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سے عالمی برادری کے سامنے پاکستان کیخلاف بھارت کے مذموم عزائم بے نقاب ہوگئے ہیں۔