وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک کااقتصادی حجم تین ارب ڈالرکی سطح تک پہنچ گیاہے۔

file photo

باضابطہ ٹیکس وصولی کے نتیجے میں ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیاگیا:احسن
23 مئی 2017 (06:54)
0

منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ باضابطہ ٹیکس وصولی کے نتیجے میں ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیاگیاہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث قومی معیشت روز بروزبہتر اور مضبوط ہورہی ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ ملک کااقتصادی حجم تین ارب ڈالرکی سطح تک پہنچ گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دس ہزارمیگاواٹ بجلی کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور ملک میں معاشی انقلاب آئیگا۔