پاکستان میں اقتصادی شرح نمو میں نمایاں بہتری آئی ہے:اعزاز
23 مئی 2017 (06:49)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری کے بعد اقتصادی شرح نمو میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے یہ بات کمیونٹی رہنمائوں ، تاجروں اور ہوسٹن میں مقیم پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
پاکستانی سفیر نے ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے اور پاکستان کے روشن خیال تشخص کو اُجاگر کرنے میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کی تعریف کی۔