دھماکے میں پچاس افراد زخمی بھی ہوئے۔

برطانیہ:مانچسٹر میں دھماکہ،19افرادہلاک
23 مئی 2017 (06:41)
0

برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں ایک دھماکے میں19افرادہلاک اور تقریباً50زخمی ہوگئے ہیں۔گریٹرمانچسٹرپولیس نے کہاہے کہ مانچسٹر ایونیو کو نشانہ بنایا گیاجہاں امریکی گلوکار Ariana Grandey اپنے فن کامظاہرہ کررہے تھے۔

دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس اسے ممکنہ دہشت گردی قرار دے رہی ہے۔کنسرٹ کے مقام کے قریب واقع مانچسٹروکٹوریاریلوے سٹیشن بندکردیاگیاہے اور گاڑیوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔