ترجمان پی اے ایف کے مطابق 28ہزار پائونڈ امدادی سامان میں گوشت 'کھانے پینے کی اشیاء 'خیمے 'کمبل 'جنریٹر شامل ہیں ۔

پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لیکرکولمبو روانہ
23 مئی 2016 (22:41)
0

وفاقی حکومت کی ہدایات پر پاک فضائیہ کا خصوصی امدادی طیارہ سی 130 امدادی سامان لیکرکولمبو روانہ ہوگیا ہے ۔

ترجمان پی اے ایف کے مطابق 28ہزار پائونڈ امدادی سامان میں گوشت 'کھانے پینے کی اشیاء 'خیمے 'کمبل 'جنریٹر شامل ہیں ۔

پیر کو نور خان ائیر بیس چکلالہ راولپنڈی سے سی 130کولمبو کے لئے راونہ ہوا ہے 'یہ امداد کولمبو میں سری لنکن حکام کے حوالے کی جائے گی ۔

سر ی لنکا میں شدید بارشوں سے متعد د جانی نقصان ہوا اور لاکھوں افراد سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث بے گھر ہوئے ہیں ۔