چودھری نثار کی دارالحکومت میں نئے سیکٹرز کے قیام کی منظوری
23 مئی 2016 (22:27)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کوہدایت کی ہے کہ وہ ادارے کی تنظیم نو کیلئے قلیل ، وسط اور طویل مدتی منصوبہ پیش کرے۔
پیر کے روزاسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کم آمدن والے سرکاری ملازمین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں نئے سیکٹرز قائم کرنے کی بھی اصولی منظوری دی ۔
وفاقی وزیر نے اسلام آباد کی کیپٹل انتظامیہ کو اسلام آباد میں زمینوں کے غیرقانونی قبضوں پر نظر رکھنے اور زمین مالکان کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
اجلاس کو اشتہاری مجرموں کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنے کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں بھی بتایاگیا اور کہاگیا کہ نادرا کو اب تک سات ہزار چھ سو اٹھہتر اشتہاری مجرموں کی فہرست موصول ہوئی ہے ۔