کمیٹی میں اسحق ڈار،خواجہ آصف،سعد رفیق،انوشہ رحمن،اکرم درانی اور میر حاصل بزنجو شامل ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی کیلئے نامزد حکومتی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری
23 مئی 2016 (22:12)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردارایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے حکومت کے نامزد کردہ چھ اراکین کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے ۔
پانامہ لیکس اور دیگر امور سے متعلق تحقیقات کے ضابطہ کار کا حکومت اور حزب اختلاف کی جانب سے چھ ، چھ اراکین پر مشتمل بارہ رکنی کمیٹی طے کرے گی ۔
حکومتی کمیٹی میں وزیرخزانہ اسحق ڈار، وزیردفاع خواجہ محمد آصف، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرمملکت انوشہ رحمن، وزیرتعمیرات اکرم خان درانی اور وفاقی وزیر میرحاصل بزنجو شامل ہیں۔