پیکیج میں یوٹیلٹی سٹورز پردستیاب 22 ضروری اشیاء شامل ہوںگی ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی
23 مئی 2016 (22:04)
0

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک ارب پچھتہر کروڑ روپے کے خصوصی رمضان پیکج کی منظوری دی ہے ۔یہ منظوری پیر کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی ۔پیکج میں یوٹیلٹی سٹورز پردستیاب 22 ضروری اشیاء شامل ہوںگی ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر بندرگاہ کو فعال بنانے اور ترقی کیلئے گوادر بندرگاہ معاہدے کے تحت ٹیکس استثنی کی بھی منظوری دی ۔اجلاس میں تھرمل بجلی گھر گدو کیلئے اضافی گیس کی دستیابی کی بھی منظوری دی گئی ۔