سرینگر،کپواڑہ: حملوں میں بھارتی پولیس کے 4اہلکار ایک فوجی افسر ہلاک
23 مئی 2016 (21:32)
0

پیر کے روز مقبوضہ کشمیر کے اضلاع سرینگر اور کپواڑہ میں حملوں میں بھارتی پولیس کے چار اہلکار اور ایک فوجی افسر ہلاک ہوگیا۔
یہ اہلکار سرینگر کے علاقوں زیڈی بل اور ٹینگ پورہ میں ایک حملے میں ہلاک ہوئے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنمائوں نے جموں کے مسلمانوں کے خلاف کٹھ پتلی وزیر جنگلات چودھری لال سنگھ کے دھمکی آمیز بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
سید علی گیلانی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیر کی دھمکی آر ایس ایس اور سنگ پریوار کی فرقہ پرست ذہنیت کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی جیسی بھارت نواز جماعتیں کشمیری عوام کی حالت زار کی ذمہ دار ہیں۔
جموں وکشمیر پیپلز مومنٹ کے زیر اہتمام راجوری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارت اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں پرزوردیا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لیے جراتمندانہ اقدامات کریں۔