عشرت العباد نے کہاکہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں انھیں معاشرتی برائیوں سے بچانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اے این ایف صوبے سے منشیات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے:گورنر
23 مئی 2016 (21:21)
0

سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ انسداد منشیات فورس صوبے سے منشیات کے خاتمے میں اہم کردارادا کررہی ہے ۔

انہوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اورانھیں معاشرتی برائیوں سے بچانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے صوبے کو ہرقسم کی منشیات سے پاک کرنے کیلئے ہرقسم کی مدد کرنے فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔
اس موقع پر انسداد منشیات فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل ناصر دلاور شاہ نے پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔