عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہاکہ تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ۔

عمران صوبے میں اچھا نظم و نسق یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے:بلور
23 مئی 2016 (21:16)
0

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ خیبرپختونخوا میں اچھا نظم ونسق یقینی بنانے میں مکمل طورپر ناکام ہوگئے ہیں ۔
پشاور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
غلام احمد بلور نے کہاکہ صوبے میں مہنگائی ، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے تحریک انصاف کی حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے ۔