طارق فاطمی نے ڈیوڈ ہیل سے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان کا ڈرون حملے پر اظہار تشویش
23 مئی 2016 (21:09)
0

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے پیر کے روز امورخارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی سے ملاقات کی اور انھیں گزشتہ ہفتے پاکستانی سرزمین پرڈرون حملے کے بارے میں تشویش سے آگاہ کیا ۔
ملاقات میں طارق فاطمی نے کہاکہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ اقوام متحدہ کے منشور کے بھی منافی ہیں جن میں رکن ممالک کی علاقائی سالمیت کی ضمانت دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایسے اقدامات سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت پیدا کرنے کیلئے چار فریقی رابطہ گروپ کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا ۔
خصوصی معاون نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قریبی اتحادی ہیں اور یہ تعاون جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔