چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا امن کا قیام ایک خواب ہی رہے گا۔

مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن واستحکام کی بنیادی شرط ہے:عمران
23 مئی 2016 (19:08)
0

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا امن کا قیام ایک خواب ہی رہے گا۔
آزاد جموں و کشمیر کے علاقے باغ میں پیر کے روز ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن واستحکام کی بنیادی شرط ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کشمیری عوام کو انکا بنیادی حق خودارادیت دلانے کیلئے ان کی جماعت کشمیریوں کے تحفظات کو تمام بین الاقوامی فورمزپر اٹھاتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ سات لاکھ سے زائد بھارتی فوجی بندوق کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔