وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی' سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

File photo

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے:برجیس
23 مئی 2016 (17:24)
0

امور کشمیر کے وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

انہوں نے ایک بیان میں پانچ کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوتیں ہیں اور انہیں اس تصفیہ طلب مسئلے کومذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے پھر کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی' سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔