وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
23 مئی 2016 (15:29)
0

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر تھامس Drew نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور ان سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

دریں اثناء پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامسDREW نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اسحا ق ڈار سے ملاقات کی۔

انہوں نے د وطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور امید ظاہر کی کہ مختلف شعبوں میں تعاون دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری اس عمل میں اہم کردارادا کررہی ہے۔
انہوں نے صحت' زراعت اور سماجی شعبوں' ناگہانی آفات سے نمٹنے اور غربت کے خاتمے کیلئے برطانیہ کے تعاون کی تعریف کی۔
مسٹرDREW نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن ' استحکام اور ترقی میں اہم کردارادا کررہا ہے۔