ممنون حسین نے کہا کہ تین قبائلی ایجنسیوں کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد پہلے ہی اپنے آبائی گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔

Mamnoon Hussain

حکومت عارضی طور پر بے گھر افراد کی جلد واپسی کیلئے اقدامات کررہی ہے:صدر
23 مئی 2016 (15:10)
0

صدر ممنون حسین نے کہاہے کہ حکومت عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی اپنے گھروں کو جلد واپسی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

وہ قبائلی عمائدین کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ تین قبائلی ایجنسیوں کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد پہلے ہی اپنے آبائی گھروں کو واپس جاچکے ہیں جبکہ باقی ایجنسیوں کے بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔
صدر نے کہا کہ عارضی طور پر بے گھر ہونے والے خاندانوں کی دوبارہ آبادکاری کے لئے خاصی رقم مختص کی گئی ہے۔
انہوں  نے قبائلی ایجنسیوں میں سلامتی کی صورتحال کی بہتری پراطمینان کا اظہار کیا۔