وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایشیا میں قطر سے سب سے سستی ایل این جی درآمد کررہا ہے۔

حکومت توانائی بحران پرقابو پانے پر توجہ دے رہی ہے:خاقان
23 مئی 2016 (14:24)
0

پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے بحران پرقابو پانے کے لئے گیس کے ملکی ذخائر پر توجہ دے رہی ہے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں ایک سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت چار کروڑ پچاس لاکھ کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کررہا ہے اور اگلے دو سال میں ایل این جی کی درآمد میں دو ارب چالیس کروڑ کیوبک فٹ اضافہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتوں اور بجلی گھروں کو بلا تعطل گیس فراہم کی جارہی ہے ، انہوںنے کہا کہ پاکستان ایشیا میں قطر سے سب سے سستی ایل این جی درآمد کررہا ہے۔