وزیر تجارت نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کواقتصادی اشتراک عمل میں تبدیل کیاجانا چاہیے۔

 حکومت علاقائی تجارت کو فروغ دینے کی کوششیں کررہی ہے:دستگیر
23 مئی 2016 (14:19)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم کے تصور کے مطابق علاقائی تجارت کو فروغ دینے کی کوششیں کررہی ہے۔
انہوں نے پیر کے روز کوئٹہ میں پاک ایران مشترکہ ایوان صنعت و تجارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے قیام سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
وزیر تجارت نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کواقتصادی اشتراک عمل میں تبدیل کیاجانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ ایوان صنعت و تجارت سے روزگار کے نئے مواقع پیداہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی کوششیں کی ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری سے صوبے کو بے حد فائدہ ہوگا۔

خرم دستگیر  خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا اور گوادر کا وسطی ایشیائی ریاستوں سے رابطہ قائم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مقامی تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔