کشمیری پنڈتوں کیلئے الگ بستیوں کی تعمیر نفرت کی بستیاں ہیں: یٰسین ملک
23 مئی 2016 (00:58)
0

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کے لئے الگ بستیوں کی تعمیر کو نفرت کی بستیاں قرار دیا ہے۔انہوں نے یہ بات سری نگر میں کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی اور واپسی کے بارے میں ہونے والی ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

حریت رہنما جاوید احمد میر نے کہا ہے پنڈتوں کی الگ بستیوں کی تعمیر فلسطین میں اسرائیلی ہتھکنڈوں سے متاثر ہوکر کی جارہی ہے اور اسے کشمیر میں لسانی تقسیم پیدا کرنے کے راشٹریہ سوائم سوک سینگ کے منصوبے کا حصہ قراردیا ہے۔آل سکھ کوآرڈنیشن کمیٹی کے سربراہ جگمو ہن سنگھ رائنا نے کہا ہے کہ اس اقدام سے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان روایتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچے گا۔