جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو پہلے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری روکنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی فوجی سطح پر مذاکرات کی نئی تجویزمسترد کردی
16 مئی 2016 (10:56)
0

جنوبی کوریا نے آج شمالی کوریا کی جانب سے فوج کے سطح پر مذاکرات کی نئی تجویزمسترد کردی ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کو پہلے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری روکنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
جنوبی کوریا نے مذاکرات کی تجویز کو فرضی امن کے قیام کیلئے ایک ڈھونگ قرار دیا ہے۔