باراک اوباما نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کو سراہا ہے۔

امریکہ اور ویت نام کا دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور
23 مئی 2016 (10:52)
0

امریکہ اور ویت نام نے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زوردیا ہے۔یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب صدر اوباما ویت نام کا دورہ کررہے ہیں۔ادھر صدر باراک اوباما نے امریکہ اور ویت نام کے درمیان تعلقات میں بہتری کو سراہا ہے۔

آج ویت نام کے اہم دورے کے آغاز پر ہنوئی میں اپنے ہم منصب Tran Dai Quang سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکہ اور ویت نام کے درمیان تعاون میں اضافہ دونوں ملکوں کے عوام کے فائدے کیلئے انتہائی اہم ہے۔