سپیکر قومی اسمبلی نے کہاہے کہ حزب اختلاف کی طرف سے قومی اسمبلی کے متعلقہ ارکان کے نام وصول ہوگئے ہیں

پانامہ پیپرز،ضابطہ کار کمیٹی کیلئے نامزدگیوں کا عمل آج مکمل ہوجائیگا:ایاز صادق
23 مئی 2016 (10:41)
0

پانامہ پیپرز کی تحقیقات کا ضابطہ کار وضع کرنے والی کمیٹی کے لئے نامزدگیوں کا عمل آج مکمل ہوجائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یہ بات لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
ایاز صادق نے کہاکہ حزب اختلاف کی طرف سے قومی اسمبلی کے متعلقہ ارکان کے نام وصول ہوگئے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں پہلے ہی متعلقہ ارکان قومی اسمبلی کے ناموں کااعلان کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ضابطہ کار کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ہی کمیشن پانامہ پیپرز کی تحقیقات کاکام شروع کردے گا۔انہوں نے کہاکہ تحقیقات کا ضابطہ کار وضع کرنے والی کمیٹی یا عدالتی کمیشن پر کوئی بھی اثر انداز نہیں ہوسکتا۔