وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر حکام نے مالی سال دوہزار سولہ سترہ کے بجٹ کے لئے تجاویز تیار کی ہیں۔

نیا بجٹ ٹیکس دہندگان کو زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومتی عزم کا مظہرہونا چاہیے:ڈار
23 مئی 2016 (10:41)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ نیا بجٹ ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولتیںفراہم کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا مظہرہونا چاہیے۔وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ٹیکسوں کی وصولی کے موجودہ حجم اوربجٹ تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نثار محمد خان نے اجلاس میں بتایا کہ موجودہ مالی سال کے لئے محاصل کے 3ہزار ایک سو چار ارب روپے کے ہدف کے حصول کے لئے ٹھوس کوششیں کی جارہی ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر حکام نے مالی سال دوہزار سولہ سترہ کے بجٹ کے لئے تجاویز تیار کی ہیں۔