بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد غربت کے بارے میں نیا سروے کیا جائے گا۔

بی آئی ایس پی میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹر ائزڈ نظام شروع کیا گیا ہے: ماروی میمن
23 مئی 2016 (10:38)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پروگرام میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے کمپیوٹر ائزڈ نظام شروع کیا گیا ہے۔گلگت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے بعد غربت کے بارے میں نیا سروے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ شفافیت اور بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانے کے لئے سروے ٹیموں کے ہمراہ نگران عملہ بھی ہوگا۔ ماروی میمن نے علاقے کی تعلیم یافتہ خواتین کو بلا سود قرض دینے کا بھی اعلان کیا۔