یوکرائن کے سفیر نے کہاہے کہ دونوں ملک غیر روایتی مواقع سے فائدہ اٹھا کر اپنی موجودہ تجارت کو آسانی سے ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچا سکتے ہیں۔

پاکستان کے ساتھ12 معاہدوں پر دستخط کرنے کے مرحلے میں ہیں :یوکرائن
23 مئی 2016 (10:32)
0

یوکرائن کے سفیر ولادی میر لاکوموو نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے پر زوردیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دونوں ملک غیر روایتی مواقع سے فائدہ اٹھا کر اپنی موجودہ تجارت کو آسانی سے ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تقریبا بارہ معاہدوں پر دستخط کرنے کے مرحلے میں ہے۔