میجرجنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک خصوصاً بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

کسی کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا:آئی جی ایف سی
23 مئی 2016 (00:00)
0

آئی جی فرنٹیر کور بلوچستان میجرجنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ کسی کو بلوچستان میں چین، پاکستان اقتصادی راہداری سمیت جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو ہرگز سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔تربت میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک خصوصاً بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحفظ کے لئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔