نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈرون حملے خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

حکومت تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں پر عمل پیرا ہے:وزیر اعظم
23 مئی 2016 (09:20)
0

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور تمام منصوبوں کی تکمیل ہمارا عز م ہے۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں انھوں نے اپنے اثاثوں کے بارے میں ہر چیزکی وضاحت کر دی اور جو لوگ الزامات لگا رہے ہیں انھیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے۔

پاکستان میں ڈرون حملے کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اس کیخلاف احتجاج کیا اور یہ ہماری خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے انہیں گزشتہ رات ٹیلیفون کر کے درون حملے کے بارے میں بتایا جبکہ امریکی فوج کے کمانڈر نے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو حملے کی اطلاع دی ۔

ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لندن صرف طبی معالجے کے لئے آئے ہیں۔