وزرا، اعلیٰ حکام اور تاجروں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

ایرانی صدر جمعہ کو سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں
23 مارچ 2016 (22:34)
0

 
ایران کے صدر حسن روحانی پاکستان کے دوروزہ سرکاری دورے پر جمعہ کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں وہ وزیراعظم نواز شریف کی دعو ت پریہ دورہ کررہے ہیں۔

ایران کے صدر کی حیثیت سے حسن روحانی کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
وزرائ، اعلیٰ حکام اور تاجروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی صدر ،پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریںگے۔دونوں ملکوں کے رہنما خصوصاً ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ان پابندیوں کے خاتمے سے اقتصادی روابط میں اضافے کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
ترجمان نے یقین ظاہر کیا کہ صدر حسن روحانی کے دورے سے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات مزیدمستحکم ہوںگے۔