پوری قوم نے اس عزم کی تجدید کی کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سخت محنت کی جائے گی۔

یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
23 مارچ 2016 (22:30)
0

 
قوم نے بدھ کو یوم پاکستان اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا یا کہ دہشت گرد اورانتہا پسند قوتوں کا خاتمہ کیا جائے گا اور ملک کی ترقی، خوشحالی اوراستحکام کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی ، ترقی اور یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیںکی گئیں۔
اس دن کے موقع پر ریڈیو پاکستان تحریک پاکستان کے مختلف پہلوئوں کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کررہا ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں پہلی بار ایک محفل موسیقی کا اہتمام کیاگیا ہے ۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیراہتمام اس محفل موسیقی میں استاد راحت فتح علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کریںگے ۔
صوفی نائٹ امن کی موسیقی کے نام سے ہونے والی منعقد ہونے والی محفل موسیقی کا مقصد عالمی سطح پر امن اورہم آہنگی کا پیغام عام کرنا ہے۔
مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، ثقافتی اور تعلیمی تنظیموں نے تحریک پاکستان اور بانی پاکستان کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کواجاگر کرنے کیلئے تقریبات کا اہتمام کیا ہے
ریڈیوپاکستان کل خصوصی پروگرام نشر کرے گا جن میں فیچر ، ڈرامے ، مشاعرے مذاکرے اور تحریک پاکستان کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں ممتاز شخصیات کے انٹرویو شامل ہیں ۔
بیرون ملک کے پاکستانی سفارتخانوں میں بھی یوم پاکستان منایا گیا ۔
اس دن کی مناسبت سے یمن، زمبابوے اورترکی کے سفارتخانوں میں پروقار تقریبات کااہتمام کیاگیا ۔
پاکستانی کمیونٹی اور دیگر معزز شخصیات نے تقریب میں شرکت کی اس موقع پر قومی ترانہ بجایاگیا اور تحریک پاکستان کے رہنمائوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔