میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو سوخ سے نکال دیا گیا ہے جو کہ آپریشن کا مرکزی علاقہ ہے۔

فضائی حملوں سے دہشتگردوں کیخلاف نمایاں کامیابی ملی: آئی ایس پی آر
23 مارچ 2015 (19:25)
0

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے خیبر کوافغانستان سے ملانے والے درہ MASATUL کا محاصرہ کرلیا ہے جسے دہشت گرد افغانستان جانے کیلئے استعمال کرتے تھے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق گزشتہ رات افغان سرحد کے قریب فضائی حملوں کے ذریعے دہشت گردوں کونشانہ بنانے سے نمایاں کامیابی ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو سوخ سے نکال دیا گیا ہے جو کہ آپریشن کا مرکزی علاقہ ہے' دہشت گردوں کو بڑی تعداد میں ہلاکتوں سے سخت دھچکا لگاہے۔