رضا ربانی نے کہا کہ وفاق کا استحکام مضبوط اور قابل عمل جمہوریت کے ساتھ منسلک ہے۔

 چیئرمین سینیٹ کا آئینی بالادستی قائم رکھنے پر زور
23 مارچ 2015 (19:21)
0

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاق کا استحکام مضبوط اور قابل عمل جمہوریت کے ساتھ منسلک ہے۔
سکھر میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے آئینی اداروں کے استحکام اور آئین کی بالادستی کو قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سینٹ کے چیئرمین نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور سیکورٹی ادارے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے بارے میں یکساں موقف رکھتے ہیں۔