ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیرریٹائرڈ جنرل عبد القادر بلوچ نے کہا کہ کامیاب اور ولولہ انگیز پریڈ سے قوم کو یقین ہوگیا کہ ملک کا نظریاتی اور جغرافیائی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

رائے عامہ کے رہنمائوں کا7سال بعد پاکستان پریڈ کی بحالی کا خیر مقدم
23 مارچ 2015 (20:04)
0

رائے عامہ کے رہنمائوں نے سات سال بعد پاکستان پریڈ کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کے دشمنوں کوملک کی دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے سخت پیغام گیاہے۔
ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ چینل کو اپنے انٹرویو میں ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیرریٹائرڈ جنرل عبد القادر بلوچ نے کہا کہ کامیاب اور ولولہ انگیز پریڈ سے قوم کو یقین ہوگیا کہ ملک کا نظریاتی اور جغرافیائی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
سینیٹر نزہت صادق \' دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ ائر مارشل شاہد لطیف اور ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ نے بھی پریڈ کی بحالی کا خیر مقدم کیا۔