ریڈیوپاکستان کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا کہ ملک بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

سیاسی رہنمائوں کی دہشتگردی کےخاتمےکیلئےسیاسی قیادت اور اداروں کو متحد کرنے پر حکومتی کوششوں کی تعریف
23 مارچ 2015 (12:23)
0

سیاسی رہنمائوں نے دہشتگردی کے خاتمے اور اس مقصد کیلئے سیاسی قیادت اور اداروں کو متحد کرنے پر حکومتی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا کہ ملک بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

انہوں نےکہا کہ امن وامان کاقیام اورتوانائی بحران حکومت کےسامنے بڑے چیلنج ہیں۔مسلم لیگ نون کے رہنما ظفر اللہ خان نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم نواز شریف نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔