وزیراعظم نوازشریف، وزیر دفاع، خواجہ آصف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی اس موقع پرموجود تھے۔

صدرکاملک کودہشتگردی اورفرقہ واریت سےنجات دلانے کاعزم
23 مارچ 2015 (12:53)
0

صدر ممنون حسین نے ملک کو دہشت گردی، عسکریت پسندی، لسانیت اور فرقہ واریت سے نجات دلانے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ پاکستان کو ایک پرامن اور خوشحال ملک بنایا جاسکے۔وہ آج اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم نواز شریف، وزیر دفاع، خواجہ آصف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی اس موقع پرموجود تھے۔

صدر نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک خصوصاً ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتاہے ،پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔ممنون حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوا م کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں اپنے ابائو اجداد کو یاد کرنے کا موقع فراہم کرتاہے جنہوں نے مادر وطن کے قیام کیلئے انتھک جدوجہد کی۔


صدر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیاہے اور وہ تاریخ کی مشکل ترین جنگ لڑ رہی ہیں۔سکیورٹی فورسز کے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ قوم کو اپنے ان بیٹوں پر فخر ہے جنہوں نے ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔