ان سمجھوتوں میں ثقافت کے بارے میں تعاون اور امور نوجوانان اور کھیلوں کے حوالے سے تعاون پر مفاہمت کی ایک یادداشت شامل ہیں۔

پاکستان،قطرکے دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے سمجھوتوں پر دستخط
23 مارچ 2015 (20:18)
0

پاکستان اور قطر نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے متعدد سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔
پیر کو اسلام آباد میں منعقدہ دستخطوں کی تقریب میں وزیر اعظم نوازشریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے شرکت کی۔
ان سمجھوتوں میں ثقافت کے بارے میں تعاون اور امور نوجوانان اور کھیلوں کے حوالے سے تعاون پر مفاہمت کی ایک یادداشت شامل ہیں۔
تعاون کے پہلے ایگزیکٹو پروگرام پر بھی دستخط کیے گئے جس کے تحت دونوں ممالک تعلیم' سائنسی ' تحقیق' ذرائع ابلاغ اور پیشہ وارانہ تعلیم کے شعبوں میں تعاون کریں گے۔